جامشورو:ٹرک کی کاراورایمبولینس کوٹکر ،5افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 19 جون 2016 05:44am

جامشورو:جامشورومیں ٹرک کی کاراورایمبولینس کوٹکرسے5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،جامشوروکے قریب انڈ س ہائی وے پر ٹرک تیز رفتاری کے باعث کاراورایمبولینس پرالٹ گیا ۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجاں بحق افراد میں 2بچے بھی شامل ہیں۔

Read Comments