آئندہ ہفتے سے مزید پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 19 جون 2016 08:00am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات  نے آئندہ ہفتے سے مزید پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پری مون سون کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ،محکمہ موسمیا ت نے آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

بالائی پنجاب ، شمالی بلوچستان ہزارہ ڈویژن اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  گوجرانوالہ اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ  بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش گلگت میں  1 ملی میٹرریکارڈ کی گئی،پری مون سون بارشوں کاامکان ہے۔

Read Comments