Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا 289ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ خسارہ 36 ارب سے زائد ہوگا، بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے سرکاری شعبے میں 3 ہزارسے زائد ملازمتیں دی جائیں گی۔
بلوچستان اسمبلی میں آج شام 4 بجے بجٹ پیش کیا جائے گا، وفاقی محاصل سے آمدنی کا تخمینہ 215 ارب کے قریب ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 71 ارب روپے سے زائد رکھے جارہے ہیں، تعلیم کیلئے 42 ارب اور صحت کیلئے 17 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔
امن وامان اورمحکمہ داخلہ کیلئے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ گوادر کی ترقی کیلئے 3 ارب رکھے جائیں گے۔
تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 50 کروڑ روپے، جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 10 ارب، لوکل کونسلز کی ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔