Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ڈاکٹرعاصم حسین کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد پیپلزپارٹی نےسابق صدرآصف علی زرداری کوجون میں وطن واپسی سے روک دیا ہےاورکہاہے کہ وطن واپسی اگست تک مؤخرکردی جائے۔
پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں نے سابق صدراورپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ آصف علی زرداری کورواں ماہ وطن واپسی کے فیصلے پرنظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔
سابق صدرجون کے آخری ہفتے یا جولائی کے اوائل میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے تھے،ڈاکٹرعاصم حسین کی ویڈیوزمنظرعام پرآنے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سابق صدرکواگست تک وطن واپسی مؤخرکرنے کی تجویزدی ہے ۔
پی پی رہنما ؤں کا موقف ہے کہ ڈاکٹرعاصم کی ویڈیوزنشرکرنے کا مقصدسابق صدرزرداری کو وطن واپس نہ آنے کا پیغام دینا ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق، سابق صدرآصف علی زرداری وطن واپسی کے معاملہ پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔