لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرز آف مائی لائف کا نیا ٹریلر سامنے آگیا۔ فلم میں مڈل اسکول کے بچوں کی شرارتیں دیکھنے کو ملیں گی۔
اسکول پڑھنا بھی ہے اور اصولوں کو پورا بھی نہیں کرنا۔ یہی کہانی شامل ہے ہالی ووڈ فلم مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرزآف مائی لائف میں۔ فلم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم کی کہانی ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو ڈرائنگ کا شوقین ہوتا ہے لیکن اسکول جانے سے چڑھتا ہے، ایسے میں بچہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر بغاوت شروع کردیتا ہے۔ اور پھر شروع ہوتا ہے شرارتوں کا دور۔
فلم مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرز آف مائی لائف کی کہانی دوہزار گیارہ کے ناول سے ماخوڈذ ہے۔فلم سات اکبوتر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔