شائع 20 جون 2016 08:57am

چہرے پر ڈمپل کیوں پڑتے ہیں؟

کیا آپ کے چہرے پر بھی ڈمپل پڑتے ہیں؟ تقریباً 20فیصد افراد ایسے ہیں ، جن کے چہروں پر واضح طور پر ڈمپل نمایاں ہوتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ڈمپل کیوں پڑتے ہیں اور ان کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

کچھ ممالک میں ڈمپل کو خوش نصیبی تصور کرتے ہیں  اور کچھ لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ جن کے چہرے پر ڈمپل پڑتے ہیں وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ اسی طرح ڈمپل سے متعلق مختلف لوگوں کے مختلف رائے ہوتی ہے۔

ڈمپل پیدائشی لوگوں میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ بچوں میں ان  کے والدین کی بدولت ہوتے ہیں، جب والدین کے ڈمپل ہوتے ہیں تو ان کے بچوں میں بھی ڈمپل موجود ہوتے ہیں۔

ڈمپل چہرے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ مصنوعی طریقے سے اپنے چہرے پر ڈمپل بنواتے ہیں۔

اگر آپ کے چہرے پر بھی ڈمپل موجود ہیں تو آپ بعض لوگ آپ کو انتہائی خوش نصیب  تصور کرتے ہونگے۔

چہرے پر ڈمپل کا موجود ہونا لوگوں کو اتنا پسند ہوتا ہے کہ اس کے لیے چند مشینز بھی ایجاد ہوگئی ہیں، جن کے ذریعے آپ گھر میں بھی با آسانی ڈمپل بناسکتے ہیں۔

اگر آپ ڈمپل سے محروم ہیں تو آپ ان مشینز کے ذریعے اپنے چہرے پر ڈمپل بنوا سکتے ہیں اور دوسروں کی طرح خوبصورت نظر آسکتے ہیں۔

Read Comments