افغان وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا

اپ ڈیٹ 20 جون 2016 05:42am

اسلام آباد:افغان وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا،طورخم بارڈر مینجمنٹ  سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور افغانستان میں سرحدی تنازعے کو حل کرنے کیلئے آج افغان وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

 وزارت خارجہ کے آفس میں دونوں فریقین کے درمیان بات چیت ہوگی،پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دوسری جانب افغان حکام نے طورخم سرحد پر کسی بھی قسم کی بارڈر مینجمنٹ کو مسترد کردیا ہے،امکان ہے کہ دونوں فریقین آج اس متنازع مسئلے کا کوئی حل نکال لیں گے۔

Read Comments