خیبر پختونخوا: 5 این جی اوز کی رجسٹریشن معطل

اپ ڈیٹ 20 جون 2016 07:38am

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے 5این جی اوز کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ این جی اوز کو اندراج کی تجدید کرانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

قواعد کے مطابق ،ہر این جی او پر لازم ہے کہ 3 سال بعد اپنی رجسٹریشن کی تجدید کروائے گی۔

خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی 5 این جی اوز نے 3 سال مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریشن کی تجدید نہیں کرائی جس پر صوبائی حکومت نے پانچوں این جی اوز کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

رجسٹریشن معطل کرنے کے بعد این جی اوز کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، ایک ہفتے تک اندراج کی تجدید نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

Read Comments