ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کیا ہے،اس اعزاز میں انہوں نے اپنے بنگلے"منت" میں ایک تقریب کا اہتمام کیا،تاہم تقریب میں وہ اپنی زندگی کی سب سے خاص اور قریبی دوست نویا نویلی نندا(امیتابھ بچن کی نواسی) کو بلا نہ بھولے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پارٹی میں نویا کے ساتھ اداکارجاوید جعفری اور ان کی بیٹی الاویا جعفری،مشہور ہدایت کار اور فلمساز امتیاز علی اپنی بیٹی ادا علی کے ساتھ موجود تھے۔
جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین چنکی پانڈے بھی اپنی خوبصورت بیٹی انایا کے ساتھ موجو تھے۔آریان کے والد سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آمد نے پارٹی کو چار چاند لگا دئے۔
واضح رہے کہ نویا نندا نے بھی آریان کے ساتھ ایک ہی اسکول(سیون اوکس اسکول آف لندن) سےگریجویشن مکمل کیا ہے،دونوں مشہور بچے ان دنوں بھارت میں اپنی چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔