الیکشن کمیشن ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعدغیر فعال ہوگیا

اپ ڈیٹ 20 جون 2016 07:43am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد غیرفعال ہوگیا ۔ این اے 122 کے جعلی حلف نامہ ریفرنس کا فیصلہ 5ویں باربھی نہیں سنایا جاسکا نہ ہی کوئی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پرعلیم خان کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے ۔اس بارالیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث فیصلہ مؤخرکرنا پڑا ۔

چاروں ممبران کی ریٹایرمنٹ کے باعث الیکشن کمیشن غیرفعال ہے ،جس کے باعث چیف الیکشن کمشنرفیصلہ دے سکتے ہیں اورناہی نئی تاریخ دینے کے مجازہیں ۔

 اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پرجھوٹے حلف نامے جمع کروانے پرعلیم خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔

Read Comments