ممبئی:رمضان کے مبارک مہینے کا انتظار نہ صرف عام لوگ بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام بڑے اداکار بے چینی سے کرتے ہیں ۔
بھارتی سیاستدان 'بابا صدیق ' کی جانب سےدی جانے والی افطار پارٹی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے،کیونکہ اس پارٹی میں بڑے اسٹارز اپنے چھوٹے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیتے ہیں ۔
گزشتہ سال با با صدیق کی افطار پارٹی میں بولی وڈ کے دوبڑے خان(شاہ رخ اورسلمان خان) نے برسوں سے جاری دشمنی کو بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
تاہم اس سال بابا صدیق کی پارٹی میں دونوں خانز نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا،گزشتہ رات منعقد کی جانے والی پارٹی میں سب کی نظر یں صرف کنگ خا ن اور دبنگ خان پر ہی تھیں، کہ کب پھر سے دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی آمد پارٹی میں سلمان خان کے جانے کے بعد ہوئی ،اور ان کی اس حرکت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
نہ صرف سلمان کے بلکہ شاہ رخ پارٹی میں بہت سے لوگوں کے جانے کے بعد آئے ، انہوں نے ایسا کیوں کیا،اس کی وجہ صرف وہی بتا سکتے ہیں؟
بشکریہ:بولی وڈ ڈاٹ کام