شائع 20 جون 2016 12:20pm

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیمر کو گرفتار کر لیا گیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیمر اور اناؤنسر جیری 'دی کنگ' لاؤلر اور ان کی منگیتر لارن مک برائڈکو گھریلو تشدد کے الزام  میں گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق  مشرقی میمفس میں واقع لاؤلر کے گھر میں دونوں کے درمیان پر تشدد محاذآرائی ہوئی۔ گرفتاری کے دوران گھر سے ایک ان لوڈڈ پستول بھی برآمد کی گئی۔ گرفتاری کے نتیجے میں ڈبلیو ڈبلیو ای نے لاؤلر کو معطل کردیا ہے۔

لاؤلر اسمیک ڈاؤن کیلئے کمینٹری  کرنے کے ساتھ کئی پے-پر-ویو کیلئے تجزیہ نگاری کا کام بھی کرتے تھے۔ اس سے پہلے بھی 1999 لاؤلر کو پولیس افسر کے پاؤں پر گاڑی چڑھانے اور اس کے منہ پر بل پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Read Comments