ان ہی ستاروں میں ایک نام جس نے اپنی لازوال اداکاری اور میزبانی سے اپنے پرستاروں کوساتھ جڑے رہنے کی وجہ دی ہے۔ جی ہاں بات ہو رہی ہے دبنگ سلمان خان کی جنہوں نے اب تک کئی بے مثال فلمیں دیں اور بھر پور پزیرائی حاصل کی جن میں دبنگ، بجرنگی بھائی جان و دیگر کا ذکر سر فہرست ہے۔
لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کے زریعے دبنگ خان نے اپنے خوفزدہ رہنے کی وجہ اپنے پرستاروں تک پہنچا دی ہے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ میں اپنے 25 سالہ کیرئیر میں ملنے والی شہرت کہ کھو جانے سے خوفزدہ ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا خوف ہر کسی کو رہتا ہے جس کام کیلئے آپ اتنی محنت کر رہے ہو وہ اچانک آپ سے چھن جائے اور آپ اس مقام پر بھی نہ رہیں جہاں آپ پہلے تھے ۔ سلمان کا کہنا تھا کہ اگر میں اس بات سے انکار کروں تو یہ جھوٹ ہوگا یہ محض شہرت ہی نہیں لوگوں کا پیار اور عزت ہوتی ہے۔
سلمان نے اپنے والد سلیم خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بھی دو بار ایسے دور سے گزرے ہیں اور آپ کو ایسا شخص ہونا چاہئیے جو بدلتے ہوئے حالات کو قبول کر سکے۔
بہ شکریہ ٹائمز آف انڈیا