بھارتی مذاکرات کے بیان پر چوہدری نثار کا ردعمل اور سوال

اپ ڈیٹ 20 جون 2016 05:06pm

اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو اس نے مذاکرات کے دروازے اتنے عرصے سے بند کیوں کئے ہوئے ہیں؟ سشما سوراج کو واضح کرنا چاہئے تھا کہ کون سی طاقتیں دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔

بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ردعمل دے دیا اورکہا کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سشما سوراج کا بیان حیران کن ہے،وہ تعلقات کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو پہیلیوں میں بات نہ کریں اور نہ مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سشما سوراج کو وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔وزیرداخلہ کے مطابق پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آر ایس ایس اور شیو سینا جیسی ہندو انتہاء پسند تنظیمیں اور انکے حکومت سے تعلقات اور اثر و رسوخ ہے۔

Read Comments