سندھ اسمبلی :بجٹ اجلاس میں ارکان میں پھر جھگڑا

شائع 20 جون 2016 04:40pm

کراچی :سندھ میں نئے صوبے کے مطالبے پرپیپلزپارٹی اورایم کیو ایم ارکان میں ایک بارپھرجھگڑا ہوگیا۔

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بجٹ کی آڑ میں سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسانا شروع کیے تو نوبت لعن طعن تک جاپہنچی۔ پی پی کی خاتون رکن نے لعنت لعنت کا نعرہ بلند کیا تو ایم کیوایم کے محفوظ یار خان برہم ہوگئے ۔

سندھ میں نئے صوبے کے مطالبہ پر پیپلز پارٹی کے امداد پتافی کی جارحانہ تقریرسے ایوان مچھلی بازاربن گیا۔

بجٹ تقاریر۔ میں جوشیلے مقررین نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے یزید۔ لعنتی۔ لوٹا۔ شیطان۔ کوے کا گوشت کھانے والے غیرپارلیمانی الفاظ کا سہارا لیا بعد ازاں اسپیکر نے بعض الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی رولنگ دی۔ اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔

Read Comments