بھارتی اداکار اور ان کی عجیب عادتیں
بھارتی اداکار اور ان کی عجیب عادات بےشمار ،جی ہاں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور ومعروف اداکار نجی زندگی میں نہایت ہی عجیب ہوتے ہیں۔ عام انسانوں کی طرح وہ بھی کھاتے ،پیتے سوتے جاگتے ہیں ،لیکن بعض اوقات ان کی کچھ عادات اتنی عجیب ہو تی ہیں کہ سوچ کر حیرت ہونے لگتی ہے۔ یہ اداکار کچھ عجیب عادات کے مالک ہیں ، آیئے جانتے ہیں۔ کرینہ کپور خان بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کو ناخن چبانے کی عادت ہے ،اکثر پریس کانفرنسز کے دوران گھبراہٹ کا شکار ہو کر وہ ناخن چبانے لگتی ہیں۔ جان ابراہم معروف اداکار جان ابراہم پیر ہلانے جیسی بری عادت میں مبتلا ہیں،ان کے فیملی ممبر اور اور قریبی دوست ان کی اس عادت سے سخت پریشان ہیں۔ ودیا بالن باصلاحیت اداکارہ ودیا بالن کو ایسی عادت لاحق ہے جو آج کے زمانے کے حساب سے بڑی ہی عجیب ہے،ودیا اکثر اپنا موبائل فون کہیں رکھ کر بھول جاتی ہیں ،اور بعد میں سخت پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ سلمان خان بولی وڈ کے دبنگ خان جتنے بڑے اور سمجھدار اداکار ہیں ،ان کی عادت اتنی ہی بچوں والی ہے،سلمان کو صابن جمع کرنے کا شوق ہے ،ان کے پاس دنیا کے مختلف حصوں سے لائے ہوئےصابنوں کا انوکھا کلیکشن ہے،جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتا ہے۔ امیتابھ بچن بو لی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ہاتھ میں دو گھڑیاں پہنتے ہیں ، ایک گھڑی مقامی وقت دیکھنے کیلئے جبکہ دوسری بیرون ملک ٹائم بتانے کیلئے،تاہم وہ ایسا جب کرتے ہیں جب ان کے بچے ملک سے باہر ہوں ۔ شسمیتا سین سابق مس یونیورس اور معروف اداکارہ شسمیتا سین کے دو شوق نہایت عجیب ہیں جو لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں ،انہیں سانپ بہت پسند ہیں ،یہاں تک کہ ان کے گھر میں ایک خطرناک پائیتھن موجود ہے۔ان کی ایک اور عجیب عادت یہ ہے کہ وہ اپنے گھر کے ٹیرس پر نہانا پسند کرتی ہیں۔ شاہ رخ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو جینز پہننے کا بہت شوق ہے،ان کے پاس تقریباً 1500 جینز ہیں ،اس کے علاوہ انہیں کھانا کھاتے ہوئے تصویریں کھینچوانا بالکل پسند نہیں ہے۔ رانی مکھر جی بولی وڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی چین اسموکر ہیں ،انہیں صبح اٹھتے ہی سگریٹ چاہئے ہوتی ہے جسے پی کر وہ اپنے دن بھر کے کاموں کا آغاز کرتی ہیں۔ جتیندرا بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین ایکتا کپور کے والد اور ماضی کے معروف اداکار جتیندرا کی عادت اتنی عجیب ہے جسے آپ نے پہلے نہ کبھی سنا ہوگا نہ پڑھا ہوگا ،جتیندرا اپنے ٹوائلٹ پر بیٹھ کر پپیتا کھاتے ہیں۔ سیف علی خان