اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کوششیں تاحال بارآور ثابت نہ ہوسکی

شائع 21 جون 2016 09:03am

کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے سید اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوششیں تاحال بارآورثابت نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے سیداویس شاہ کا سراغ نہ مل سکا،کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونےوالے چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔15گھنٹے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کوکوئی کامیابی نہ مل سکی ۔

https://youtu.be/bpal55imJiM

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اویس شاہ سہ پہر 3بجےکلفٹن کے سپراسٹورخریداری کیلئے پہنچے جس کے بعد ان فون بندہوگیا۔اہل خانہ نے رات 9بجے گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی جس کے فوری بعد پولیس نے ان کی گاڑی کو شون سرکل سے برآمد کرلیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہربھرکے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کردی گئی۔

دوسری طرف سید اویس شاہ کی بازیابی کیلئے پولیس رینجرز نےرات بھرگزری،اخترکالونی،نیشنل ہائی وے،بن قاسم،بلدیہ،منگھوپیرسمیت دیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا لیکن اب تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

Read Comments