پشاور:سڑک کنارے نصب بم دھماکا،4 پولیس اہلکار زخمی

اپ ڈیٹ 21 جون 2016 07:15am

پشاور:پشاور میں چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے دھماکے کو پاک افغان طورخم بارڈر کشیدگی کا ردعمل قرار دے دیا۔

پشاورکے علاقے چارسدہ روڈ پرسڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا،ایس پی رورل شاکر بنگش نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ پاک افغان طورخم بارڈر پر کشیدگی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

پشاورمیں گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

Read Comments