اسلام آباداورراولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 21 جون 2016 05:43am

اسلام آباداورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زورٹوٹ ہوگیا۔ آج مزید بارش کا امکان ہے۔

جڑواں شہروں میں 15ویں سحری کے اوقات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں باراں رحمت  روزہ داروں کیلئے بھی کسی خوشخبری سے کم نہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، بالائی خیبرپختونخوا،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Read Comments