بسمہ کے والد کو نوکری ،قائم علی شاہ نے خون معاف کرالیا

شائع 24 دسمبر 2015 09:25am

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جاں بحق ہونے والی بچی بسمہ کے والد کو راضی کرلیا۔ بے روزگار باپ کو نوکری دے کر معصوم بچی کاخون معاف کرالیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ پروٹوکول کو خواہ مخواہ ایشو بنایا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے معافی نہ مانگی صرف افسوس کرکے تحقیقات کرانے کا وعدہ کرلیا۔معصوم بسمہ جان سے گئی لیکن باپ کو روزگار مل گیا۔

یوں ایک نوکری کے بدلے غریب باپ سے بیان تبدیل کرالیا گیا۔سندھ کے بڑے سائیں پھر وی آئی پی پروٹول کے ساتھ لیاری پہنچے
معاملے کو ٹھنڈا کرنے بسمہ کے والد کو نادیہ گبول کے گھر بلوایا گیا،میڈیا کے سامنے آئے بولے، پروٹوکول کی کوئی غلطی نہیں،بڑے سائیں نے بچی کے والد کو نوکری دینے کا بھی اعلان کردیا،سمہ کا والد فیصل بھی راضی ہوگیا۔

بلاول لیاری تو نہ پہنچے لیکن انہوں نے ٹوئیٹ کردیا اور کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے، معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

Read Comments