Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے ریٹائرہونے والے 4صوبائی ارکان کی جگہ نئے ارکان کی نامزدگی پرپیشرفت ہوئی ہےاورپیپلزپارٹی نے سندھ سے ایک صوبائی رکن کی نامزدگی کے لیے 3 نام پیش کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے 4 نئے صوبائی ارکان کی نامزدگی کے لیے مشاورت میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پیپلزپارٹی نےسابق چیئرمین نیب سید دیدارشاہ سمیت 3 نام پارلیمانی کمیٹی کوپیش کردیئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں سابق صوبائی الیکشن کمشنرسندھ سونوخان بلوچ اورسابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک کے نام سرفہرست ہیں۔
سندھ سے الیکشن کمیشن کے ایک صوبائی رکن کی تقرری کے لیے تینوں نام پیش کرنے سے پہلے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اورسیدخورشید شاہ دیگرپارٹی رہنماؤں کے مابین طویل مشاورت کی گئی۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی جانب سے ان ناموں کی منظوری دی ہے۔