Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثہ ملتان روڈ پر پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
جن میں 26 سالہ شمع بی بی،60 سالہ منظورہ بی بی ،2 سالہ بلال اور 2 سالہ حاجرہ شامل ہیں جبکہ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں ریسکیو ٹیمیں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ،زخمیوں میں 2 کی حالت تشیوشناک بتائی گئی ہے۔