نئی دہلی: 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم نو انٹری کے بارے میں گزشتہ دنوں کافی لکھا گیا، لیکن اصل مسئلہ یہ تھا کہ آنے والی فلم میں سلمان خان شامل ہوں گے یا نہیں۔
حال ہی میں ہوئی ایک تقریب میں ان سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نو انٹری کا کوئی سیکوئل نہیں بن رہا۔
سلمان خان آئندہ علی عباس ظفر کی فلم سلطان میں دکھیں گے۔ فلم میں انکے ساتھ انوشکا شرما اور رندیپ ہودا بھی کام کر رہے ہیں۔ فلم سلطان عید پر ریلیز کی جائے گی۔
زی نیوز