شائع 21 جون 2016 05:36pm

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فیشن ورلڈ کی ملکہ بن گئیں

ممبئی :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، فیشن ورلڈ کی بھی ملکہ بن گئیں۔

کبھی لہنگا، کبھی ساڑھی، کبھی ویسٹرن ڈریس، کبھی انارکلی میں ملبوس ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ کی ہی نہیں ،فیشن ورلڈ کی بھی کوئیں بن گئیں۔بھارت میں ہونے والے آن لائن سروے میں ثانیہ مرزا بہترین خوش لباس کھلاڑی قرار پائیں۔

کوئی ایوارڈ فنگشن ہو یا دوستوں کی محفل، کوئی تقریب یا ریمپ واک ، ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ ہوں یا فیملی کے ، ہر موقع پر ان کا لک پرفیکٹ ہوتا ہے۔ سروے میں باسٹھ اعشاریہ نو فیصد افراد کا یہی کہنا ہے کہ خوش لباسی میں ثانیہ مرزا جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔

Read Comments