Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 32 افراد کو گرفتار کرلیا،رینجرز نے ڈالمیا سے گینگ وار گروپ عزیر بلوچ کے کارندے اکرم بلوچ کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبصے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،دونوں ٹارگٹ کلر نے14افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
ادھر سلطانہ آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 افراد کو زیر حراست لے کر انہیں تھانے منتقل کر دیا۔
نیو کراچی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے منشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق، ملزم کے پاس سے کئی کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاون بنارس چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا۔
نمائش چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔