اپ ڈیٹ 23 جون 2016 07:09am

سنیل شیٹھی کا بیٹا شاہ رخ خان کے بیٹے سے جل گیا اور یہ حرکت کرلی

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور اداکاروں کے بچے  اپنے والدین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہت جلد  میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

گزشتہ کافی عرصے سے شاہ رخ خان کےبیٹے آریان خان  اور میتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں ۔

تاہم اس معاملے میں اداکار سنیل شیٹھی کےبیٹے آہان شیٹھی بھی پیچھے نہیں، انہوں نے ابھی سے ہیڈلائنز میں رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے،آہان   ان دنوں بھارت کے معروف بزنس مین جے شروف کی بیٹی تانیا شروف کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

آہان اور تانیا کا ساتھ بچپن کا ہے ،دونوں اسکول میں ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے،اور اب دونوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے آہان  امریکا میں پڑھائی کے ساتھ  فلم میکنگ کا کورس کر رہے ہیں ،اس کے علاوہ سلمان خان کی ایکٹنگ اکیڈمی میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں ،تاکہ مستقبل میں بہتر اداکار بن کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ۔

خیال رہے کہ آہان کی بڑی بہن اور سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی سلمان خان کی فلم ہیرو کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ چکی ہیں ،جس میں ان کے ساتھ سورج پنچولی بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئے تھے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments