پاکستان سےہرقسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،ملیحہ لودھی

شائع 22 جون 2016 08:00am

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہرقسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے،افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کو اسلام آباد کے حوالے کرے۔

نیویارک میں سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کو بارڈرمنیجمنٹ سےمتعلق اقدامات کا حق ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنا افغان حکومت کا کام ہے، اپنے مسائل خودحل کرےاوردوسروں کو ان میں ملوث کرنا بند کرے، پاکستان پر افغان سفیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈورن حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

Read Comments