Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔۔ جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے غیر رسمی تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں فنکاروں نے لوک رقص بھی پیش کیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس میں شریک وفود کے اعزاز میں پاکستان نیشنل کونسل ایف ایرٹس اسلام آباد میںعشائیہ دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی دیگر مہمانوں کے ساتھ موجود تھیں، سرتاج عزیز اور سشما سوراج ایک ہی میز پر بیٹھے۔ دونوں رہنماو¿ں نے غیررسمی تبادلہ خیالات بھی کیا۔وفود کے اعزاز میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ جس میں لوک رقص پیش کیے گئے۔تقریب میں شریک مہمانوں نے لوک رقص کو بے حد پسند کیا۔۔