آج نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن میں امجد صابری کو خراج عقیدت

شائع 22 جون 2016 04:09pm

کراچی :آج نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن پر معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام میں سلمان احمد نے بھی شرکت کی اور امجد صابری کے حوالے سے اپنی یادوں کو بیان کیا۔

آج رمضان نشریات میں امجد صابری کی ہلاکت کی خبر کو بہت صدمے اور افسوس کے ساتھ سنا گیا۔آج نیوز کے میزبان زبیر صاحب اور مدیحہ کیانی نے معروف قوال کی زندگی پر گفتگو کی۔مہمان خصوصی معروف گلوکار سلمان احمد تھے۔

امجد صابری کی پڑھی گئی قوالیاں بھی پروگرام میں پیش کی گئیں، اس دوران سلمان احمد کئی بار آبدیدہ ہوگئے۔آج انٹرٹینمنٹ پر بھی رمضان نشریات کے دوران علمائے کرام نے امجد صابری کے قتل کی مذمت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Read Comments