وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہوکر آین کو پامال کیا ، آصف علی زرداری

اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2015 04:12pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق  نے سند ھ پر حملہ آور ہوکر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کیا جسے کسی صور ت قبول نہیں کیاجاسکتا ۔

آصف علی زرداری نے وفاق کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کے متعلق سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاوفاق نے سندھ پر حملہ آور ہوکر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کردیا ، آصف زرداری نے وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو پامال کیا جاتا رہا تو قوم بے یقینی کی دلدل میں پھنس جائے گی اور پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھی گی ۔ انھوں مزید کہا کہ مذہب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والوں سے لڑتے رہیں گے اور دہشتگردی کے خلاف قربانی دینے والے اہلکاروں کی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Read Comments