ممبئی:بولی وڈ کے مایا ناز مزاحیہ اداکار کپل شرماکے پرستاروں کی تعداد لاکھوں میں جو ان سے ملنے کیلئے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں۔
کپل اکثر اپنے مداحوں کا ذکر اپنے پروگرام 'دی کپل شرما شو 'میں کرتے رہتے ہیں،اور بتاتے ہیں کہ ان کی زندگی میں مداح کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ کچھ دن پہلے کپل نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اپنی ایک پرستار سے ملاقات کرکے ان کا خواب پورا کردیا۔
اطلاعات کے مطابق کپل کی مداح اپنی بیٹی کے ساتھ ان سے ملنے سیٹ پر پہنچی کپل کوجب ان کی آمد کا پتہ چلا تو انہوں نے شوٹنگ روک دی ،اور پوری ٹیم نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔
کپل کی ٹیم مریضہ کے ساتھ بہت جلد گھل مل گئی ،اس کے علاوہ مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دئے۔
کپل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے مداحوں سے مل کر بہت خوش ہوتا ہوں ،میں نے شو میں آنے والی خاتون اور ان کی بیٹی سے کہا کہ'پریشانیاں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں ،ان سے گھبرانا نہیں چاہئے،اور ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کرنی چاہئے'۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز