Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:معروف قوال امجد صابری کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔
معروف قوال امجد صابری کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔
قرارداد میں معروف قوال کے قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ کراچی میں شہریوں کو آئے روز بے گناہ قتل اور اغوا کیا جارہا ہے۔
امجد صابری کا قتل بھی حکومتی سیکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔امجد صابری شہید ملک و قوم کا سرمایہ تھے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات کرے۔