شائع 23 جون 2016 09:23am

لاہور ہائیکورٹ :بھارتی اداکاروں کے اشتہارات روکنے کا حکم

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہارات فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے اوربھارتی  ادکاروں کے اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں،ان اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ہماری ثقافت اور نظریات متاثر ہو رہے ہیں۔

عدالت اشتہارات پر پابندی کے ساتھ غیر اخلاقی اشتہارات اور فلمیں نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

Read Comments