پشاورمیں پولیس کا سرچ آپریشن،131 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 23 جون 2016 10:08am

پشاور :پشاور میں پولیس سرچ آپریشن کرکے 10 افغان باشندوں سمیت 131 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

 اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی گئی۔

پشاور پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز  حیات آباد ،سربند اور پشتہ خرہ میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

 پولیس نے گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد کرلی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 200گھروں کی تلاشی لی گئی۔

Read Comments