امجد صابری کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،ثروت صابری

شائع 23 جون 2016 01:50pm

کراچی :معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا ہے امجد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، نہ ہی کسی نے ان کو کوئی دھمکی دی تھی،حکومت ہرشہری کو تحفظ فراہم کرے۔

امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ امجد صابری اللہ والا بندہ تھا ان جیسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے، امجد صابری کو کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔

ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری کو قتل کرنے والے انسان نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا امجد صابری کے قاتل تو پکڑے جائیں گے لیکن عوام کو تحفظ کون فراہم کرے گا۔

ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری چلے گئے لیکن قوالی کا فن کبھی نہیں ختم ہوسکتا، قوالی خواجہ صاحب کی دیں ہے۔امجد صابری نے کہا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Read Comments