Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :بیرسٹر اویس شاہ کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔
ان کو کلفٹن کے ایک اسٹور سے نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس شاہ کی ان افراد سے ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی تاہم بعدازاں وہ لوگ اسلحے کے زور پر اویس شاہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تھے ،تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال اس حوالے سے سراغ لگانے میں ناکام ہیں اور تاحال چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کا سراغ لگانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ادھر ڈی جی رینجرزبلال اکبر نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں اویس شاہ کے اغواء کے بعد معروف قوال امجد صابری کو بھی قتل کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔