عالمی بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کامعاہدہ

شائع 23 جون 2016 01:59pm

اسلام آباد:پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان پچاس کروڑ ڈالرکا معاہدہ ہو گیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورقائم مقام ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے، اسحاق ڈارکہتے ہیں رقم ملنے پرروپے کی قدرمیں اضافہ،اندرونی قرضوں کا بوجھ کم ہوجائیگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیس جون تک زرمبادلہ کے ذخائر بائیس ارب ڈالر سے تجاوز کرجائینگے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا عالمی بینک یہ رقم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے دے رہا ہے،کاروباری ماحول بہتر ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی،عالمی بینک پہلے بھی پاکستان کو معاشی شعبے کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر دے چکا ہے۔

Read Comments