Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کے لیے نادرا کی ملک گیر مہم کی منظوری دے دی۔ مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈز کے مبینہ اجرا اور از سر نو تصدیق کے معاملے پر غور ہوا۔
وزیرداخلہ کی ہدایت پرقومی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ غیرملکیوں کو جاری شناختی کارڈز کی نشاندہی کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی شروع ہو گی۔