Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے سچل میں پولیس سے مقابلے میں3’دہشت گرد ‘ہلاک ہوگئے،لیاقت آباد اور سولجربازار میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے متصل باڑہ مارکیٹ کے عقب میں’ دہشت گردوں ‘کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی کاروائی میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھااور ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 15 مشبتہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ادھر سولجر بازار پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبصے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔