پشاورمیں پولیس کا سرچ آپریشن،123 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 24 جون 2016 07:57am

پشاور:پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران4افغان باشندوں سمیت 123مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا۔

تھانہ حیات آباد کی حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر تے ہو ئے گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں سمیت 123  مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

 زیر حراست افراد کے قبضے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہوئے ، پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Read Comments