پولیس چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا سراغ نہ لگاسکی

شائع 24 جون 2016 08:00am

پولیس 4روز گزر نے کے باوجودچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا سراغ نہ لگا سکی ۔ پولیس کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس سندھ  ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس  شاہ کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے   اغواء کیا گیا۔

آئی جی سندھ کی جانب سے قائم کمیٹی کا ایک سیشن ہوا جس میں تمام ممبران نے اویس شاہ کے اغواء کے تحقیقات سے ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کو آگاہ کیا۔

اویس شاہ کے اغواء پر حکومتی، انتظامی عہدیداروں سمیت تمام اعلیٰ حکام نے نوٹس تو  لئے لیکن تاحال معاملہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول اور ایف  آئی آر کے اندراج سے آگے نہیں بڑھ سکا ۔ معاملے کی ایس آئی یو، اے وی سی سی، سی ٹی ڈی اور مختلف ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ،رینجرز ٹاسک فورس بھی اویس شاہ کے اغواء کے شواہد جمع کر رہی ہے تاہم رینجرز اور پولیس کو اب تک اغواء کاروں کے گروہ اور ان کے فرار کے راستوں کا معلوم نہیں ہو سکا۔

Read Comments