کراچی:فیکٹری میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو

اپ ڈیٹ 24 جون 2016 10:54am

کراچی :کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پرتاحال قابونہیں پایا جاسکاہے۔

سائیٹ میں واقع فیکٹری میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ موقع پرپہنچ گئی ۔

حکام نےتیسرے درجے کی آگ قراردیتے ہوئے مزیدگاڑیاں طلب کرلیں  ،فائربریگیڈ کی گاڑیاں تاحال آگ بچھانے میں مصروف ہیں۔

آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی 4منزلہ عمارت کو مخدوش قراردیدیا گیاجبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

Read Comments