ن لیگ جمہوری پارٹی نہیں ،عمران خان

شائع 24 جون 2016 12:13pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو کوئی اور وزیرا عظم ہوتا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علیل ہوئے تو ذمے داری مریم صفدر کو مل گئی ۔پاناما لیکس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وزیر اعظم کو بچانے کیلئے ٹی او آرز بنائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کو قانون کے اندر لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

اس موقعے پر عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم کا حوالہ دیا اور کہا کہ کیمرون برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حامی تھے لیکن برطانوی عوام کے برخلاف فیصلے پر انہوں نے استعفی دے دیا ،عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم کے استعفی دینے کے اقدام کو اخلاقی جواز قرار دیا ۔

اس موقعے پر خیبر پختونخوا میں تعلیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہاں آٹھ لاکھ بچے اسکول میں پڑ رہے ہیں ۔

Read Comments