قائداعظم کی شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،نواز شریف

شائع 25 دسمبر 2015 06:06am

کراچی :وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند معیا ر کی حیثیت ہے۔ان کی یاد کا دن مناتے ہوئے اتحاد ،ایمان اور نظم و ضبط کی اس تلقین کی یاد ضرور تازہ کرنا چاہئے جس نے کئی سال قبل غلامی زنجیریں کاٹ ڈالی تھیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک سو انتالیس ویں یوم ولا دت اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محکومی کے خلاف طویل جدوجہد اور آزادی کی تحریک میں قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند میعار کی حیثیت ہے۔

آپ کی پر عظم قیادت نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو دیا۔جنہوں نے بے مثال قربا نیاں دے کر آزادی کی منزل حاصل کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی،عدم برداشت ،فرقہ واریت اور ہر قسم کے تعصب کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔

قائد نے بتا یا کہ پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور ترقی و خوشحالی صرف مضبوط جمہوری نظام ہی سے ممکن ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر تمام مسیحی بہن بھا ئیوں کو مبا رک باد دی ،ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ کو دنیا میں امن بھائی چارے کے فروغ کی علامت ے طور پر بھیجا گیا۔

Read Comments