عمران خان کا دھرنے سے قبل آئینی اداروں سے رجوع کا فیصلہ

شائع 24 جون 2016 04:40pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پر آنے سے پہلے، متعلقہ آئینی اداروں سے رجوع کرنے کا عمل مکمل کرکے دیکھا جائے گا ۔

عمران خان نے میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ مریم نوازشریف کے اثاثوں پر وزیراعظم قابل احتساب بن چکے ہیں اور سیدھی نااہلی بنتی ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ متحدہ اپوزیشن آئیندہ کا انتخابی اتحاد ہرگز نہیں ، مسلم لیگ ن ایک فاشسٹ جماعت ہے جہاں بادشاہت قائم ہے اسی لیئے وزیراعظم عہدہ پر تبدیلی نہیں آسکی۔

عمران خان نے موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مایوسی کا اظہار کیا تاہم یہ بھی کہاکہ وہ ٹی او آر کمیٹی کے بعد براہ راست سڑکوں پر نہیں آرہے، ابھی تو الیکشن کمیشن ، پھر عدالت اور پارلیمنٹ سے ہوکرآنا باقی ہے، تاہم ہدف پانامہ پیپرز ہی رہیں گے۔

نیوزبریفنگ میں سوال و جواب کے دوران عمران خان اپنی جماعت میں مسلسل الیکشن نہ ہونے کو جمہوری طرز عمل سے تشبیہہ دیتے رہے ، مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ پر انہوں نے کہاکہ ناقدین معاشرتی حالات نہیں سمجھتے، اس مدرسہ میں بائیس ہزار بچے پڑھتے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں مولانا سمیع الحق نے مکمل ساتھ دیا۔

Read Comments