Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے ملک میں بڑھتی لاقانونیت اور دہشت گردی کے باعث پنجاب حکومت کو عوام، ججز اور عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے لاہور رجسٹری میں ملاقات کی۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے حکام کو عوام کیساتھ ججز کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایات چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغوا کے بعد غیرمعمولی صورتحال جنم لینے کے بعد دی ہیں۔