شائع 25 جون 2016 08:36am

کراچی: فنکار طبقہ شدید عدم تحفظ کا شکار

کراچی :کراچی میں یکے بعد دیگرے ہائی پروفائل وارداتوں نے فنکاروں جیسے حساس طبقے کو شدید عدم تحفظ کے احساس سے دوچار کر دیا ہے۔

 فنکار سیکیورٹی کی درخواست لئے تھانے جا پہنچے ،ان کا کہنا ہے کہ حکومت یا تو ہمیں بھی سیکیورٹی دے یا اپنی سیکیورٹی بھی واپس کر دے ۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اچانک پھر تیزی آ گئی ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا اغواء،معروف قوال امجد صابری کا قتل  نےتین روز میں دو ہائی پروفائل کیسز نے عدم تحفظ کی فضا پیدا کردی۔

سنگین صورتحال نے شوبز سے وابستہ افراد کو بھی شدید احساس تحفظ سے دوچار کردیا،فنکار برادری حکومت کے خلاف میدان میں نکل آئی،تحفظ کیلئے معاشرے کا سب سے حساس طبقہ درخواست لئے ڈیفنس تھانے جا پہنچا۔

پولیس سیکیورٹی کیلئے درخواست دینے والوں میں فخرعالم، زیبا بختیار، ماریہ واسطی، فیصل قریشی اور شبیرجان بھی شامل ہیں۔

ان معروف فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت یا تو ہمیں بھی بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکیورٹی فراہم کرے ،یا اپنی سیکیورٹی بھی واپس کر دے۔

اس موقع پر فخر عالم کا کہنا تھا کہ وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تو ہمیں کیوں نہیں،فنکاروں نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر  جاری ایک کلپ میں اپنی لئے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

Read Comments