ڈبلیو ڈبلیو ای نے سابق تجربہ کار سپر سٹارزکو واپسی کی پیشکش کردی۔
سابق ریسلروں میں کرٹ اینگل، جیف ہارڈی، کارلیٹو، ایم وی پی، ٹامی ڈریمر، رے مسٹیریو اوربل گولڈ برگ شامل ہیں۔ 19 جولائی کو اسمیک ڈاؤن لائیو کے موقعے پر ان تمام ستاروں کی واپسی کا امکان ہے۔
اسٹیو رچرڈ کا نام بھی واپسی کیلئے سامنے آیا ہے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ رچرڈ اورلینڈو میں واقع ڈبلیو ڈبلیو ای پرفارمنس سینٹر میں کوچ کے طور پر واپسی کریں گے۔
مذکورہ تمام ستاروں کو دو سے تین سال کے معاہدے پر واپسی بلایا جائے گا۔