Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر اویس علی شاہ کا دن دہاڑے اغواء انتہائی تشویشناک امر ہے، مغوی کی بازیابی ہر صورت اور جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس علی شاہ کا اغواء کا معاملہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کراچی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے کراچی رجسٹری میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری داخلہ، رینجرز اور پولیس حکام کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کے اعلی حکام، رینجرز اور پولیس افسران نے مغوی کی بازیابی کیلئے ابتک کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
چیف جسٹس کی سندھ کے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو مغوی کی بازیابی کیلئے خصوصی ہدایات دیں۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ بیرسٹر اویس علی شاہ کی فوری اور بحفاظت بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، بیرسٹر اویس علی شاہ کا دن دہاڑے اغواء انتہائی تشویشناک امر ہے، مغوی کی بازیابی ہر صورت اور جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔