ممبئی:معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما ، مشہور بولی وڈ اداکار گووندا کو اپنا گرو سمجھتے ہیں۔
بدھ کے دن کپل شرما شو کیلئے شوٹ کی گئی خصوصی قسط میں گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا اہوجا اور بیٹی ٹینا اہوجا کے ہمراہ شرکت کی۔
باون سالہ اداکار، جو گزشتہ تین دہائیوں سے بولی وڈ کا حصہ ہیں، نے شو میں اپنے زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور اداکار بننے کیلئے کی گئی جدو جہد شیئر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے کامیڈی اداکاری کیلئے ان کی پسندیدہ قسم بنی۔
سب سننے کے بعد کپل نے کہاکے آپ میرے گرو کی طرح ہیں، میں نے آپ سے بہت سیکھا ہے اور میں اپ سے محبت کرتا ہوں۔
بشکریہ زی نیوز